file photo

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 107 افراد کی جانیں لے گیا
12 جون 2020 (09:58) 2020-06-12

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 107 افراد کی جانیں لے گیا، اموات کی تعداد 2 ہزار 463 ہوگئی۔

24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 397 کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 933 تک جاپہنچی۔ پنجاب میں اب تک 47 ہزار 382 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں 46 ہزار 828 کیس سامنے آچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کیسز 15 ہزار 787 تک جاپہنچے، بلوچستان میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 673 ہوگئی۔

اسلام آباد میں 6 ہزار 699 افراد وبا کا شکار ہوچکے، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 30، آزاد کشمیر میں 534 افراد متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد 40 ہزار 247 ہوگئی۔


ای پیپر