دیپکا پڈوکون فٹنس کیلئے کون سی ورزش کرتی ہیں ؟
12 جون 2019 (22:39) 2019-06-12

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جو اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کی فٹنس کا راز سامنے آگیا۔ دپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ دپیکا کی فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دپیکا پڈوکون جم میں ایک نہایت مشکل ورزش کرتی نظر آئیں، جس کا نام یاسمین نے کیڈی لیک بتایا۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر خود بھی کئی مرتبہ جم میں اپنی ورزش کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرچکی ہیں۔


ای پیپر