مہوش حیات کا تمغہ امتیاز لینے کے بعد ایک اور آئٹم نمبر آگیا
12 جون 2019 (22:04) 2019-06-12

کراچی : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات آئٹم نمبرکرکے ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کے تمغہ امتیاز پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے انہیں بے ہودہ رقص کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عید الفطرپرمہوش حیات کی ریلیز ہونے والی فلم چھلاوا میں مہوش نے چڑیا نامی آئٹم نمبر پر پرفارم کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اس گانے کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کو مہوش حیات کا یہ گانا ایک آنکھ نہیں بھارہا اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھر انہیں تمغہ امتیاز دینے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس پر ایک اور تمغہ امتیاز دے دو اس کو جبکہ دیگر صارفین نے بھی مہوش حیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


ای پیپر