جنس تبدیل کروانا فطرت کے مخالف ہے : ویٹی کن
12 جون 2019 (21:30) 2019-06-12

ویٹی کن سٹی : ویٹی کن نے لوگوں کے بدلتے رجحانات میں خطرناک حد تک اضافہ کے پیش نظر 30 سے زائد صفحات پر مشتمل نصاب جاری کردیا جس میں مرضی سے جنس تبدیل کروانے کے عمل کو فطرت کے مخالف قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مقدس ترین ادارے کلیسائے روم ( ویٹی کن ) نے حالیہ دور میں لوگوں کی جانب سے اپنی جنس تبدیل کرائے جانے کے عمل کوغلط قرار دیتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اپنی مرضی سے جنس تبدیل کرنا انتہائی غلط ہیجنس تبدیل کروانا فطرت کے خلاف ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مسیحیوں کے مقدس ترین ادارے کی جانب سے انسان کی صنفی شناخت پر وسیع وضاحت کرتے ہوئے صرف مرد اور عورت کی جنس کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ویٹی کن نے جنسی تعلیم اور دنیا بھر میں جنس کے لیے لوگوں کے بدلتے ہوئے رجحانات میں خطرناک حد تک اضافے کو دیکھتے ہوئے 30 سے زائد صفحات پر مشتمل نصاب جاری کرتے ہوئے جنس تبدیل کرانے والے افراد کو خبردار کیا ہے۔


ای پیپر