محمد عامر اچھا پرفارم کررہے ہیں: وسیم اکرم
12 جون 2019 (20:26) 2019-06-12

ٹائونٹن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نئی گیند سے وکٹ لینے والا بولر چاہئے ، محمد عامر اچھا پرفارم کررہے ہیں اب وقت ہے کہ حسن علی بھی آگے آکر اپنا کردار ادا کریں ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ابتدائی کھلاڑی رنز کریں ، فخر ، بابر اور امام میں سے کسی ایک کا کم از کم اسی رنز کرنا ضروری ہے تاکہ ٹیم کو بڑا اسکور کرنے کا بیس مل سکے ۔فخر زمان اب سینئر ہوگئے ہیں، ان کو اب ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرنا ہوگی، ہر گیند کو آگے نکل کر نہیں کھیل سکتے، میریٹ پر گیند ہو تو ہٹ کریں ، بابر اور امام تکنیکی طور پر اچھے بیٹسمین ہیں ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر شاہین شاہ آفریدی کو کھلانا ہے تو پہلے میچ سے ہی کھلایا جانا بہتر ہوتا ، ان کی نظر میں شاہین کو شروع ہی سے حسن کی جگہ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا ۔


ای پیپر