الطاف حسین کا کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار
12 جون 2019 (18:31) 2019-06-12

لندن :ایم کیوایم کے رہنما  الطاف حسین نے دوران تفتیش برطانوی پولیس کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے برطانوی پولیس نے دو گھنٹے تک تفتیش کی جس میں انہوں نے صرف اپنا نام، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتا پولیس کو کنفرم کیا۔

الطاف حسین کی24گھنٹے کیلئے حراست کاوقت پوراہونے کے بعدلندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کومزید12گھنٹے حراست میں رکھنے کی درخواست دی تھی۔درخواست ساوتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔جسے منظور کر لیا گیا اور الطاف حسین ابھی مزید برطانوی پولیس کی حراست میں رہیں گے 


ای پیپر