منی لانڈرنگ کرنے والوں نے نقصان پہنچایا:عمران خان
12 جون 2019 (16:36) 2019-06-12

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی تعریف کرنا بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا ، ہمارے لوگوں کو غربت میں دھکیلا اور اب جمہورت کی آڑ میں پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا اور نقصان پہنچایا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتا ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں۔


ای پیپر