فائل فوٹو

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 26 افراد زخمی
12 جون 2019 (15:11) 2019-06-12

ابہا: حوثی باغیوں نے سعودی ایئر پورٹ پر حملہ کر دیا جس کے نیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی شہر ابہا کے ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں نے میزائل سے حملہ کیا۔

ایجنسی کے مطابق زخمی افراد میں سے 8 کو تشویشناک حالت میں ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور سعودی فورسز نے ایئرپورٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


ای پیپر