فوٹو بشکریہ فیس بک

پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
12 جون 2019 (11:48) 2019-06-12

لاہور: موسم نے کروٹ بدل لی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مری، ایوبیہ، ایبٹ آباد، سوات، مالم جبہ اور مظفر آباد میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی یاد دلادی۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ادھر کراچی میں تیز ہوائیں چلنے سے پارہ نیچے آگیا، سمندری طوفان سائیکلون وایو کراچی کے جنوب مشرق سے 1150 کلو میٹر دور رہ گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے طوفان مزید کچھ گھنٹوں میں شدت اختیار کر جائے گا۔ ٹھٹھہ اور سجاول کے اطراف میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔


ای پیپر