فوٹو بشکریہ فیس بک

کرکٹ کی عالمی جنگ میں پاکستان، آسٹریلیا ٹاکرا، بارش کی پیشگوئی
12 جون 2019 (11:04) 2019-06-12

لندن: کرکٹ کی عالمی جنگ میں پاکستان کا چوتھا ٹاکرا ۔ 5 بار کی چیممپئن آسٹریلیا سے ٹاؤنٹن میں آج ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ٹاؤنٹن میں بارش کی پیشگوئی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کپتان سرفراز کہتے ہیں گزشتہ غلطیوں کو بھلا کر میدان میں اتریں گے، مضبوط حریف کے خلاف حکمت عملی بنا لی ہے۔ خراب موسم کے باعث کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی چوتھی جبکہ گرین شرٹس 8 ویں پوزیشن ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست اور انگلینڈ کے خلاف کامیابی ملی جبکہ سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔


ای پیپر