فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
12 جون 2019 (10:17) 2019-06-12

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر، مانسہرہ، مردان، بالاکوٹ، بٹگرام، تور غر اور کوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بٹگرام سے 20 کلومیٹر دور مغرب میں پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


ای پیپر