Source : Yahoo

کوئی بھی سکینڈل تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچائے گا :عمران خان
12 جون 2018 (22:42) 2018-06-12

جدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سکینڈل سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فیصد پارٹی ٹکٹیں ٹھیک دی گئی ہیں، 10 فیصد ٹکٹوں پر پرانے ورکرز کے تحفظات دور کریں گے۔ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پر نظرثانی کی جائے گی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، اقتدار اسی وقت ملے گا جب بہتر امیدوار میدان میں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 میں افتخار چودھری نے آر اوز کی مدد سے نواز شریف کو جتوایا، افتخار چودھری کو نواز شریف نے صدر نہیں بنایا تو وہ پیچھے ہٹ گیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، ملک کا سربراہ چوری پر لگ جائے تو ملکی خزانے خالی ہو جاتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پہلی باری تھی اور تجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا۔


ای پیپر