Source : Yahoo

عید پر موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی
12 جون 2018 (20:48) 2018-06-12

کراچی: عید کی آمد سے قبل ہی موسم نے اپنے تیور دکھانے شروع کر دئیے ہیں جس سے ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔لیکن حیران کن طور پر محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے تینوں روز ملک بھر میں موسم خوشگوار رہنے کی خوشخبری سنادی۔

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق عیدالفطر کے دنوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں موسم خوشگوار رہے گا جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

اندورن سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے گرمی کی لپیٹ والے علاقوں میں گرمی کم ہو جا ئے گی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کے درجہ حرارت میں 4سے5ڈگری سینیٹی گریڈ کمی کی توقع کی جا رہی ہے ۔ عید پر کراچی شہر میں مطلع خوشگوار رہے گا ۔

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت ، پشاور، آزاد کشمیر، شمالی پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں عید کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر