Source : Yahoo

مرسیڈیز بینز کا یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ
12 جون 2018 (20:33) 2018-06-12

برلن:جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کی واپسی کی وجہ زیادہ مقدار میں زہریلی گیس کا اخراج ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے جن میں نصب سافٹ ویئر گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا۔جرمن موٹر ساز ادارہ مرسیڈیز بینز یورپ بھر سے 7 لاکھ 74 ہزار گاڑیاں واپس بلا رہا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جرمن وزیر مواصلات اندریاس شوئر اور ادارے کے سی ای او ڈیٹر زیتش نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ زہریلی گیس کے اخراج سے متعلق ادارے نے اپنی گاڑیوں میں ایک غیر منظور شدہ سافٹ ویئر نصب کیا ہوا تھا جو کہ گیسوں کا اخراج متعین شدہ مقدار سے کہیں زیادہ دکھاتا تھا ۔ ان گاڑیوں کے ماڈلز میں ویٹو، جی ایل سی 330 ڈی اور سی 220 ڈی شامل ہیں۔


ای پیپر