ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم اوشینز 8باکس آفس پر چھا گئی

12 جون 2018 (18:33)

لاس اینجلس: ایکشن اور تھرل سے بھرپور کامیڈی کا طوفان لیے ہالی ووڈ کرائم فلم اوشینز 8 ریلیز کے بعد باکس آفس پر چھا گئی فلم تقریبا ساڑھے 4ارب روپے کا بزنس کرکے سرفہرست ہے۔

گیری روس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مشہور زمانہ فلم سیریز اوشینزکا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو نیو یارک کے مشہو ر میٹ گالا میں صدی کی سب سے بڑی چوری کی واردات کرنے کیلئے اپنی ٹیم بناتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سینڈرا بلوک،ریحانہ،کیت بلینکٹ،اینا ہتھاوے،سارہ پالسن،منڈے کیلنگ اور ڈیمین لیوس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ جارج کلونی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

مزیدخبریں