Source : Yahoo

پاکستانی ٹیم بہتری کی جانب جارہی ہے، شاہدآفریدی
12 جون 2018 (18:20)

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن پاکستان ٹیم اسکاٹ لینڈ سے جیت کر ہی آئے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہتری کی جانب جارہی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ 20سالہ کیریئر میں انہوں نے بہت عزت پائی، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنا کچھ مل جائے گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی کمی نہیں، جتنا کھیلا عزت پائی، اس سب کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل جبکہ دوسرا میچ 13 جون کو کھیلا جائے گا۔اسکاٹ لینڈ نے گزشتہ روز انگلینڈ کو ایک روزہ میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔

398ون ڈے، 99ٹی ٹوئنٹی اور 27ٹیسٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی 2015عالمی کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو وہ 2010میں خیرباد کہہ چکے تھے۔


ای پیپر