File Photo

ٹرمپ کم جونگ تاریخی ملاقات،بڑی پیشرفت
12 جون 2018 (17:01) 2018-06-12

سنگاپور سٹی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ملاقات نے تمام تر خدشات رفع کر دئےے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات میں بڑی پیش رفت ہوئیہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنما ایک دستاویز پر دستخط بھی کریں گے۔

شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان یہ پہلی سربراہی ملاقات ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کے ساتھ سنگاپور میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یہ ملاقات کسی کے خیال سے بھی زیادہ بہتر رہی۔ اس سے قبل دونوں رہنما نے مصافحہ کیا۔


ای پیپر