افغانستان، خود کش حملہ، 5پولیس اہلکار ہلاک

12 جون 2018 (16:55)

غزنی:افغان صوبہ غزنی میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ18پولیس اہلکاروں سمیت 32افراد زخمی ہو گئے، خودکش حملے میں بمبار نے عسکری گاڑی کا استعمال کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی افغان صوبے غزنی میں ایک خودکش بمبار نے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس خودکش حملے میں بمبار نے ایک عسکری گاڑی کا استعمال کیا۔

صوبائی گورنر کے ایک ترجمان کے مطابق اس واقعے میں دیگر 32افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 18 پولیس اہلکار ہیں۔ یہ واقعہ غزنی کے مقار نامی ضلعے میں منگل کی صبح پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا یہ عسکری گاڑی کچھ دن قبل طالبان نے ایک اور حملہ کر کے اپنے قبضے میں لی تھی۔ واضح رہے کہ طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں