File Photo

عمران خان اور اہلیہ کی روضہ رسول پر حاضری،ویڈیو ،تصاویر وائرل
12 جون 2018 (16:02) 2018-06-12

ریاض:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں،عمرہ ادا کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر عمران خان نے مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ بدھ کی شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ عمران خان کی مدینہ منورہ پہنچنے اور وہاں مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اہلیہ کے ہمراہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


ای پیپر