عام انتخابات آزادانہ‘ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے
کیپشن:   File Photo
12 جون 2018 (14:41) 2018-06-12

اسلام آباد :نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ عام انتخابات آزادانہغیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے‘ بروقت انتخابات کے لئے تمام وسائل فراہم کریں گے‘ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیںگے۔

منگل کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق اور عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعظم کو الیکشن کی تیاریوں پر بریف کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں گے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ عام انتخابات آزادانہغیر جانبدارانہ اور نصفانہ ہوں گے بروقت انتخابات کے لئے تمام وسائل فراہم کرینگے۔


ای پیپر