file photo

امریکی صدر نے کورونا سے حفاظت کیلئے ماسک پہن لیا
12 جولائی 2020 (15:02) 2020-07-12

نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ماسک پہن لیا، ٹرمپ نے میری لینڈ ملٹری ہسپتال میں زیر علاج فوجیوں اور طبی عملے سے ملاقاتیں کیں۔

عوام کو وبا سے بچاؤ کی ترغیب نہ دینے اور عوامی اجتماعات میں ماسک نہ پہننے پر امریکی صدر ٹرمپ شدید تنقید کی زد میں تھے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ ماسک پہننے کے مخالف نہیں لیکن جگہ اور وقت ہوتا ہے۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 528 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


ای پیپر