file photo

کورونا کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 67 ہزار 649 افراد ہلاک
12 جولائی 2020 (11:58) 2020-07-12

نیویارک : کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 67 ہزار 649 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک کروڑ 28 لاکھ 15 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ 74 لاکھ 78 ہزار 198 شفایاب ہوچکے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 33 لاکھ 55 ہزار 646 افراد متاثر ہیں۔ 24 گھنٹے میں مزید 677 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ برازیل میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 40 ہزار ہوگئی، جبکہ 71 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔

بھارت وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔ اب تک 22 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے۔ روس میں کورونا سے 7 لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہوئے، جبکہ 11 ہزار 205 اموات ہوچکی ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 798 ہوگئی جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔


ای پیپر