file photo

پاکستان میں کورونا سے مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے
12 جولائی 2020 (11:48) 2020-07-12

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد پانچ ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار پانچ سو اکیس نئے کیسز کے اضافے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ سینتالیس ہزار دو سو ساٹھ ہوگئی۔ ایک لاکھ چھپن ہزار سات سو مریض صحتیاب ہوئے۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو چھتیس، پنجاب میں چھیاسی ہزار پانچ سو چھپن جبکہ خیبرپختونخوا میں 30 ہزار 78 تک پہنچ گئی، بلوچستان میں گیارہ ہزار ایک سو ستاون، اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان ایک ہزار 658 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار پانچ سو چونسٹھ افراد اب تک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


ای پیپر