شدید سیلاب سے شہری علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں:محکمہ موسمیات
12 جولائی 2019 (21:44) 2019-07-12

لاہور : محکمہ موسمیات نے مون سون کی آمد کے پیش نظر شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کے تحت شدید سیلاب سے شہری علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی زیر صدارت فیڈرل فلڈ کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں مون سون کی آمد کے پیش نظر ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھارت سے فلڈ ڈسچارج ڈیٹا کیلئے بھارت سے رابطے میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ،گوجرانولہ ،فیصل آباد ،راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔


ای پیپر