یورپ اور امریکہ دھاندلی زدہ حکومت کی پشت پناہی ختم کر دے :مولانا فضل الرحمن
12 جولائی 2019 (20:54) 2019-07-12

پشاور : جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ملکی بجٹ بنایا ہے ملک پر مغرب کا معاشی نظریہ اور فلسفہ مسلط کیا گیا ، ہم یورپ اور امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دھاندلی زد ہ حکومت کی پشت پناہی ختم کردے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کےخلاف تاریخی ملین مارچ ہوگا،آئی ایم ایف نے ملکی بجٹ بنایا ہے بدترین حکومت نے عوام پر مہنگائی مسلط کردی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی تنگ ہوگئی ہے آج غلامی کی علامت قوتیں ملک کی حکمران ہیں۔ ملک میں شدید مہنگائی اور بحران کا ماحول ہے بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آیا ہے عوام کی چیخ و پکار آسمان تک پہنچ رہی ہے ملک پر مغرب کا معاشی نظریہ اور فلسفہ مسلط کیا گیا۔

عالمی مالیاتی ادارے عام آدمی کی زندگی کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ہم نے عام انتخابات کو تسلیم نہیں کیا لہذا 25 جولائی کو پوری قوم یوم سیاہ منائے گی اور ملین مارچ ہوگا جس میں عوام سڑکوں پر نکلیں گے ہم امریکہ اور یورپ کو بتانا چاہتے ہین کہ وہ دھاندلی ذدہ حکومت کی پشت پناہی ختم کردے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم عمران خان امریکہ جارہے ہیں کس لئے جارہے ہیں یہ معلوم نہیں ہے، قوم کو بتایا جائے کہ وزیراعظم امریکہ میں سفیر کے گھر کیوں قیام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کا ہر طبقہ چیخ رہا ہے تاجر اور دکاندار دو وقت کی روٹی کمانے کے قابل نہیں رہے۔

حکمران کی غلطیاں قوم کی غلطیاں تصور کی جاتی ہیں ،ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مشرف دورسے اب تک میرے خلاف کچھ نہیں ملا ہے ۔


ای پیپر