پرائیویٹ سکولز کا فیس سٹرکچر اب آن لائن میسر ہوگا
12 جولائی 2019 (18:28) 2019-07-12

کراچی :والدین کی سب سے بڑی پریشانی دور ،سندھ حکومت نے زبردست فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن آن لائن کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،اب تمام سکولوں کے فیس اسٹرکچر اور رجسٹریشن آن لائن دستیاب ہونگی ۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

سندھ حکومت نے قابل ستائش اقدام اُٹھاتے ہوئے والدین کی سب سے بڑی پریشانی کو دور کر دیا ،اب تمام سکولوں کا فیس سٹرکچر آن لائن مہیا ہو گا،رجسٹرار پرائیویٹ سکول رفیعہ جاوید نے کہا کہ متعدد والدین کی یہ شکایات تھیں کہ پرائیویٹ سکول اپنی مرضی سے فیسیں بڑ ھا دیتے ہیں جو والدین کیلئے ایک اضافی بوجھ ہوتا ہے .

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن پورٹل تیار کر لیا گیا ہے جہاں تمام سکولوں کی رجسٹریشن کی جائے گی ،اسی پورٹل پر پرائیویٹ سکولوں کا فیس سٹرکچر اور رجسٹریشن بھی مہیا ہوگی ۔


ای پیپر