حافظ سعیدسمیت 7 افراد کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
12 جولائی 2019 (17:04) 2019-07-12

لاہور:کالعدم جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ سعید سمیت 7افراد نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا۔ حافظ سعید کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ۔بھارتی لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے ۔

حافظ سعید ریاست کے خلاف اقدمات میں ہرگز ملوث نہیں ۔ حافظ سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ حافظ سعید اور دیگر پر درج کی گئیں ایف آئی آرز کالعدم قرار دی جائیں۔


ای پیپر