سکرین شوٹ

آٹے اور میدے پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس نہیں لگایا: چیئرمین ایف بی آر
12 جولائی 2019 (12:17) 2019-07-12

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے واضح کہا ہے کہ آٹے اور میدے پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ اپٹما کے لوگوں سے بات چیت ہوئی، کسی کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، ایسا فیصلہ نہیں کرسکتے جس سے صعنت وتجارت کو نقصان ہو۔

پریس کانفرنس میں چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی بتا دیا کہ شناختی کارڈ کا مسئلہ بھی ختم ہوگیا مگر کچھ شرپسند عناصر شناختی کارڈ کی آڑ میں اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔


ای پیپر