ورلڈ کپ فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کوبڑا جھٹکا
12 جولائی 2019 (00:33) 2019-07-12

برمنگھم : ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش باﺅلرز کے بعد بلے بازوں نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا اور صرف 2وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

بدقسمتی سے جیس روئے جنہوں نے انگلینڈ کیلئے بہترین بیٹنگ کی لیکن امپائر کے غلط فیصلے پر سنچری سے قبل ہی پویلین کی راہ دیکھاپڑی جو جیس روئے کو اچھا نہ لگا اور امپائر سے جھگڑنے لگے ،امپائر سے جھگڑا جیس روئے کو مہنگا پڑ گیا اور میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ ان پر عائد کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سے آو¿ٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی،آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں،روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔


ای پیپر