Source : Yahoo

نوازشریف کو ہیرو نہیں بننے دیں گے ، عمران خان
12 جولائی 2018 (22:24) 2018-07-12

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کرپشن پر گرفتار ہورہے ہیں، انہیں ہیرو نہیں بننے دیں گے۔ جمعرات کو عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں عمران خان نے کارکنان کو نوازشریف کی آمد پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما کارکنان کو کسی قسم کے جھگڑے کا حصہ نہ بننے دیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کرپشن پر گرفتار ہورہے ہیں، انہیں ہیرو نہیں بننے دیں گے جب کہ پارٹی نے 22 سال کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔


یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد کل وطن واپس آرہے ہیں جہاں نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کی تیاریاں پوری کررکھی ہیں۔


ای پیپر