Source : Yahoo

نوازشریف ،مریم نواز کی گرفتاری سے متعلق نگراں حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا
12 جولائی 2018 (21:30) 2018-07-12

اسلام آباد:نگراں حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کولندن سے وطن واپسی پر لاہورایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ دونوں کو لاہور میں پھرنے دیں۔ پنجاب حکومت اور انتظامیہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا ہے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔سزا یافتہ کو گرفتارکرنا فرض ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ انہیں لاہور میں پھرنے دیا جائے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

نیب کو سہولت ملے گی کہ سب کچھ باعزت طریقے سے ہو۔علی ظفر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ مخصوص لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے، نواز شریف اور مریم کو فیصلے کےخلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نے لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور وہ کل شام 8 بجے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔


ای پیپر