شیخ رشید الیکشن جیتنے کیلئے نان بائی بن گئے
12 جولائی 2018 (21:28) 2018-07-12

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ووٹر کی خواہش پر تندور پر روٹیاں لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔


شیخ رشید احمد جو موٹر سائیکل پر انتخابی مہم چلا نے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیںنے گزشتہ روز راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹائون میں ایک ووٹر کی خواہش پر تندور سے روٹیاں نکالیں ۔ ووٹر نے مکالمہ کیا کہ آپ میرے ووٹ کیلئے کیا کر سکتے ہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں آپ کیلئے خود روٹی لگائوں گا ۔ اس موقع پر وہاں جمع انکے حمایتوں اور عوام نے شیخ رشید احمد کو خوب داد دی ۔ شیخ رشید نے اس موقع پر تندور سے خود بھی روٹی خریدی۔ شیخ رشید احمد کی تندور پر روٹیاں لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


ای پیپر