Source : Yahoo

جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا،مریم نواز
12 جولائی 2018 (21:03) 2018-07-12

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں، اپیلوں میں مدد کی جائے گی، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، سزادینے کے بعد بھی یہ کررہے ہیں تو پس وہ ہارچکے ہیں، جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا، سزا کے بعد ہمیں پیغامات بھجوائے گئے کہ واپس نہ آئیں۔اپیلوں میں میں مدد کی جائے گی، نواز شریف اپنے سپورٹرز کو عدم تشدد کا پیغام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور نے جھکنے سے انکار کردیا ہے، ہم خود گرفتار ہونے آرہے ہیں، ہمیں ڈرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم باہر بھی نکلیں گے اور عوام سے خطاب بھی کریں گے، فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خواتین سامنے آئیں۔


ای پیپر