عرب عسکری اتحاد نے 341 سے زائد حوثی باغی ہلاک کر دئیے
12 جولائی 2018 (19:03) 2018-07-12


یمن : عرب عسکری اتحاد کی جانب سے گزشتہ 72گھنٹوں میں فضائی بمباری اورشدید جھڑپوں میں کے دوران 341 سے زائد حوثی باغی ہلاک ہو گئے ،مشرقی ضلع قطاف میں حوثیوں سے کئی ٹھکانے خالی کرا لئے ، عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں صعدہ کے دو ضلعوں حیدان اور رازح میں حوثیوں کے رابطے کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق یمن میں سرکاری فوج نے صعدہ صوبے میں حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد مشرقی ضلع قطاف میں نئے ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔ یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے الزور اور الخشبا کے پہاڑی سلسلے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس دوران صعدہ کے مشرق میں العطفین اور الملیل کے محاذوں پر باغیوں کی امدادی سپلائی لائن منقطع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی کی تازہ کارروائی کے نتیجے میں 10 حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے ہتھیار اور عسکری گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔


ادھر یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے گزشتہ تین روز کے دوران یمنی فوج کی پیش قدمی جاری رہنے کی تصدیق کی ، اس دوران باغی ملیشیا کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 341 ارکان مارے گئے۔ عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں صعدہ کے دو ضلعوں حیدان اور رازح میں حوثیوں کے رابطے کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


ای پیپر