ماہرہ خان نیو یارک میں پاکستان فلم فیسٹول میں پہنچ گئیں
12 جولائی 2018 (17:11) 2018-07-12

کراچی :پاکستانی کی خوبصورت اور کامیاب اداکارہ ماہرہ خان اس سال بھی لگاتار تیسری مرتبہ فلم فیسٹیول کا حصہ بن رہی ہیں، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول میں یہ سب کیسے سنبھالتی ہیں۔ ماہرہ خان صرف ایک کامیاب اداکارہ ہی نہیں بلکہ ان کا 8 سالہ بیٹا ازلان بھی ہے جس کی ذمہ داری اداکارہ بخوبی نبھاتی نظر آتی ہیں۔


نیویارک میں منعقد پاکستان فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ورکنگ موم یعنی گھر سے باہر کام کرنے والی ماں ہوکر انہوں نے کیسے گزارا کیا۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم بول کے سیٹ پر بھی اپنے بیٹے کا خیال رکھتی تھی اور سب انہیں دیکھ کر کافی حیران ہوتے تھے۔اداکارہ کے مطابق 9 سال قبل بھی میں اپنے کام کے ساتھ ازلان کا خیال رکھ رہی تھی اور فلم بول کے سیٹس پر سب مجھے دیکھ کر بہت حیران ہوتے تھے، وہ وقت آج کے حساب سے بہت الگ تھا، ایک ورکنگ موم ہونا اس وقت آسان نہیں تھا، خاص کر تب جب آپ کی گودھ میں ایک چھوٹا بچہ ہو۔


ماہرہ نے ماں اور اولاد کے رشتے کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے اب تک کی سب سے بہترین بات جو اس حوالے سے کہی گئی وہ یہ کہ دراصل ایک بچہ ماں کو جنم دیتا ہے، کیوں کہ اس کے دنیا میں آنے کے بعد آپ کی شخصیت بدل جاتی ہے، یہ مشکل ہے آسان نہیں ہے۔تاہم ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ جہاں ماں کے لیے بچے کی تربیت مشکل ہے، وہیں اس موقع پر انہیں لوگوں نے بیحد سپورٹ کیا۔اداکارہ کے مطابق مجھے نہیں لگتا میں تمام تر مشکلات کا سامنا کر پاتی اگر مجھے ازلان کے والد اور میرے والدین کا سپورٹ نہ ملتا، ساتھ مل کر ہم سب سے ہر مسائل کو آسانی مین بدل دیا اور ازلان کی تربیت مل کر کی۔


ای پیپر