نیب نے نواز شریف کی آمد کیلئے 2 ہیلی کاپٹرز کا بندوبست کر لیا

12 جولائی 2018 (17:09)

نیب نے ایئر پورٹ سے ہی نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کیلئے کتنے ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا ؟


اسلام آباد : نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل جمعہ کو وطن واپسی پر گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا ۔ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا۔


ذرائع کے مطابق دونوں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئیگا۔ نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، اسی میں انہیں جیل لے جایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ہیلی کاپٹرز کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے لیے مختص ہیلی کاپٹر دے دئیے۔

مزیدخبریں