خلیج میں موجود بحری بیڑے کو لاحق خطرات ختم ہوگئے ہیں : ٹرمپ
12 جولائی 2018 (16:40) 2018-07-12

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں سال سے خلیج میں موجود ہمارے بحری بیڑے کو ایرانی جنگی کشتیوں سے لاحق خطرات ختم ہوگئے ہیں ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال سے خلیج میں موجود ہمارے بحری بیڑے کو ایرانی جنگی کشتیوں سے لاحق خطرات ختم ہوگئے ہیں ،ماضی میں ایران خلیج میں موجود ہماری فوج اور جنگی بیڑے کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے مگر اب یہ دھمکیاں ماضی کا قصہ ہیں ۔پچھلے برسوں کے دوران ایران نے دسیوں بار سمندر میں ہماری فوج کی راہ روکنے اور خطرہ بننے کی کوشش کی۔ سال 2015ءکے دوران ایران نے سمندر میں 22 بار ہمارے مشن میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ 2016ء میں ایران کے جارحانہ واقعات کی تعداد 36 تک جا پہنچی جبکہ 2017ء میں بتدریج کمی آئی اور ایران کی جانب سے 14 بار ہمارے لیے مشکلات پیدا کی گئیں۔


رواں سال کے دوران اب تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ 4برسوں کے دوران خلیجی پانیوں میں موجود امریکی فوج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان کئی بار تصادم کی کیفیت پیدا ہوئی تھی۔


ای پیپر