نواز شریف کی آمد کے موقع پر فضائی مسافروں کیلئے ہدایات جاری
12 جولائی 2018 (16:36) 2018-07-12

لاہور :سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہورآمد پر فضائی مسافروں کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔


تفصیلات کے مطابق سابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعدوزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ر کل جمعہ کو لندن سے پاکستان آئیں گے ،ان کی آمد پر انہیںگرفتار کر لیا جائے گا۔


دوسری جانب بیرون ملک جانیوالے مسافروں کوفلائٹ شیڈول سے کم ازکم6گھنٹے پہلے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسافروں کوبذریعہ شٹل سروس ایئرپورٹ تک پہنچایا جائیگا،شٹل سروس بھٹہ چوک،گجومتہ سے فراہم کی جائے گی ٗ محفوظ پارک اورنیازی شہیدچوک سے بھی شٹل سروس فراہم کی جائے گی۔


ای پیپر