نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر درخواست دائر
12 جولائی 2018 (16:03) 2018-07-12

لاہور:سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی نئی درخواست دائر کر دی گئی ۔


شہری آمنہ ملک کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں تقاریر اور گفتگو کے خلاف دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات اور اشاعت سے روک رکھا ہے ۔عدالتی احکامات کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز کی لندن سے عدلیہ مخالف تقاریر نشر کی جا رہی ہیں۔عدالتی احکامات کے مطابق عدلیہ مخالف بیانات نشر کرنے پر پابندی یقینی بنایا جائے ۔


ای پیپر