تاج محل میں غیر مقامیوں کے نماز جمعہ پڑھنے پر پابندی

12 جولائی 2018 (15:25)

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی عمارت تاج محل میں غیرمقامیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ختم کرنیکی اپیل مسترد کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس اے کے سکری اورجسٹس اشوک بھوشن نے تاج محل مسجدانتظامی کمیٹی کے سربراہ سید ابراہیم حسین زیدی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ تاج محل مسجد میں آگرہ سے باہر کے رہائشیوں کو نماز جمعہ ادا کرنیاجازت نہیں،سپریم کورٹ اس پابندی کو ختم کرے، تاج محل مسجد میں جانے اور وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت سب کو ملنی چاہیے۔


اس ضمن میں فاضل ججز نے ریمارکس دیے کہ مغلیہ دور کا شاہکار تاج محل دنیا کے7 عجوبوں میں شامل ہے،اسے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے،لوگ کہیں بھی اورکسی بھی مسجد میں نمازادا کرسکتے ہیں، تاج محل جانا ہی کیوں ضروری ہے اس کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی

مزیدخبریں