امریکہ میں چین کے معاشی تعلقات میں بڑی دراڑ
12 جولائی 2018 (15:14) 2018-07-12

بیجنگ :چینی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں امریکہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت92 فیصدکم ہو گئی، امریکہ کی جانب سے سرمایہ کاری پر پابندی لگانے سے روز گار کے مواقعوں کو نقصان پہنچے گا ، گزشتہ برسوں میں امریکہ میں چین کی سرمایہ کاری سرگرم رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق امریکہ کی کنسلٹنگ کمپنی روہڈیم گروپ کیتازہ ترین ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں امریکہ میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب اسی کروڑ بنی ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بانوے فیصد کی کمی ہے ۔ گزشتہ برسوں میں امریکہ میں چین کی سرمایہ کاری سرگرم رہی ہے ۔


انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ فو یاو گروپ نے (جس کی اہم پیداوار آٹو گلاس ہی) امریکہ میں آٹو گلاس کی تیاری کے جدید ترین کارخانے کے قیام کے علاوہ ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ذریعے چند کارخانے بھی بنائے ۔ جس کے نتیجے میں امریکہ کے وسطی علاقے میں تین سے چار ہزار باشندوں کو روز گار ملا ۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ تجارتی جنگ سے امریکہ میں چینی سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔


ای پیپر