آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
12 جنوری 2021 (22:29) 2021-01-12

دبئی: انڑنیسنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ مکمل ہونے کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ نے ویرات کوہلی کو ایک دوسرجہ پیچھے دھکین دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے چھین لی ہے اور وہ تیسرے سے دوسرے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیم سن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ 

انگلینڈ کے بین سٹوکس دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے۔ بھارت کے چتیشور پجارا دو درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے ہینری نیکلس  تین درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین کے اندر آگئے۔ پاکستان کے بابراعظم بدستور بیٹنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ 

بلے بازوں کی نئی رینکنگ کے مطابق کین ولیمسن پہلے، اسٹیون اسمتھ دوسرے، ویرات کوہلی تیسرے، مارنس لبوشائنے چوتھے، بابر اعظم پانچویں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس چھٹے، اجنکے رہانے ساتویں، بھارت کے ہی چتیشور پجارا آٹھویں، ہنری نکولس نویں اور ڈیوڈ وارنز دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ 

عالمی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے جو جوش ہیزل ووڈ تین درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے۔

بولرز کی نئی رینکنگ کے مطابق پیٹ کمنز پہلے، اسٹورٹ براڈ دوسرے، نیل وینگر تیسرے، نیوزی لینڈ کے ہی ٹم ساؤتھی چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، کیگیسو ربادا چھٹے، اینڈرسن ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، ایشون نویں اور نمبر دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ 

ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔ 


ای پیپر