بابر اعظم کو خراب پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا، بابر اعظم 
12 جنوری 2021 (20:02) 2021-01-12

لاہور: کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم سے دور رہنا مشکل ترین وقت تھا لیکن اب پریکٹس شروع کر دی ہے اور امید ہے بہت جلد انجری پر قابو پا لوں گا۔  

انہوں نے کہا کہ انجری کے باعث بینچ پر بیٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ جنوبی افریقہ سیریز پاکستان کے لئے اچھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ۔ جنوبی افریقہ سیریز کے لئے ابھی چیف سیلکٹر سے بات نہیں ہوئی۔ محمد حفیظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ حفیظ بھائی سینئر کھلاڑی ہیں ہم ان سے سیکھتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ میں حفیظ بھائی کو ٹیسٹ میں کھیلانے کے لئے کوئی بات نہیں ہوئی۔ 

محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں نہیں رہے۔ محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفامنس بہتر نہیں تھی جس پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے حوالے سے فیصلہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہنا میرے اپنے ہاتھ میں نہیں یہ محمد عامر کا ذاتی فیصلہ ہے۔ 

پاکستان کی بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیریز میں بولنگ کی ناقص کارکردگی پر سوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔ پرفارمنس اگر اوپر نیچے ہوتی ہے تو لڑکوں کو بیک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بالنگ پر پورا اعتماد ہے۔ 


ای پیپر