girl died,video call,fall,bridge,passing by
12 جنوری 2021 (12:16) 2021-01-12

ہریانہ : لڑکی پل کراس کرتے ہوئے موبائل پر بات کرتے ہوئے دھیان ہٹنے سے گر کر جاں بحق ۔پل کی اونچائی 30ہونے کی وجہ سے گرتے ہی جاں کی بازی ہار گئی

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں انجلی نام کی ایک لڑکی ریلوے اسٹیشن کے سامنے جی ٹی روڈ پر پل کو عبور کر رہی تھی اور ساتھ ہی ویڈیو کال بھی کر رہی تھی۔ پل پر سے گزرتے ہی اسے احساس ہی نہ ہوا کہ فون کال میں اتنی کھو گئی کہ پل سے نیچے گر گئی۔ پل کی بلندی 30 فٹ ہونے کی وجہ سے خاتون کی فوری طور پر موت واقع ہو گئی۔ اس کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات دیکھنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ اس کا نام انجلی رانی ہے۔ 

پولیس کےمطابق یہ واقعہ غفلت کی وجہ سے ہوا ہے اور ابھی تک ابتدائی تفتیش میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ لڑکی کو کسی نے دھکا دیا ہے بلکہ وہ ویڈیو کال کرتے ہوئے دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے پل سے گر گئی ہے۔پولیس کی طرف سے لواحقین کی اطلاع کر  دی گئی ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ 


ای پیپر