پیر سے اندرون ملک بس سروس معطل کرنے کا اعلان
12 جنوری 2020 (20:19) 2020-01-12

کراچی : انٹر سٹی بس اونرز نے کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے پیر سے اندرون ملک بس سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایکسل لوڈ کنٹرول پر عملدرآمد، روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے سمیت 10 نکاتی مطالبات کے حق میں ایک ہفتے سے ہڑتال جاری ہے۔ ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز امداد نقوی کا کہنا تھا کہ مذکرات میں ایکسل لوڈ کی کمی پر صنعت کاروں کے شدید تحفظات کا ذکر کیا، اس کے علاوہ مذاکرات میں دیگر امور زیر بحث ہی نہ آسکے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داد بھی شریک تھے۔ملاقات میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حکومتی ٹیم کو اپنے مطالبات پیش کیے، ایکسل لوڈ رجیم، پارکنگ اور روٹ پرمٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسعیل کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔


ای پیپر