امریکی اداکارہ کی اپنے گھر میں پراسرار موت
12 جنوری 2020 (19:22) 2020-01-12

ورجینیا : امریکی اداکارہ الیکسس ایڈی ورجینیا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔نوجوان 23 سالہ امریکی اداکارہ الیکسس ایڈی ویسٹ ورجینیا میں واقع اپنے گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کو صبح 7 بجے الیکسس کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع ٹیلی فون کے ذریعے موصول ہوئی۔پولیس حکام ٹیلی فون کال موصول ہونے پر ان کے گھر کی جانب روانہ ہوئے۔ فون ان کے گھر کے فرد کی جانب سے کیا گیا تھا، جنہوں نے سب سے پہلے الیکسس کو تشویش ناک حالت میں دیکھا۔


ای پیپر