مفتی عبدالقوی کے ساتھ نظر آنے والی حریم شاہ نہیں ہیں
12 جنوری 2020 (18:39) 2020-01-12

اسلام آباد :سوشل میڈیا پر عالم دین مفتی عبدالقوی کیساتھ ٹاک ٹک متنازعہ سٹار حریم شاہ کی تصویر کے چرچے عام ہیں ۔ لیکن کالے رنگ میں ملبوس یہ خاتون حریم شاہ ہیں یا نہیں اس بارے میں سچ قدرے مختلف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں کالے لباس میں ملبوس ایک لڑکی نظر آرہی ہے جس کو حریم شاہ کہا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ مفتی عبدالقوی اپنی روایتی حلیے میں موجود ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں نظر آنے والی لڑکی حریم شاہ نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والا ایک خواجہ سرا ہے اور سوشل میڈیا پر اب وائرل ہونے والی یہ تصویر کئی ماہ پہلے کی ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر کی وجہ سے مشہور ہیں اور مفتی عبدالقوی کی قتل ہونے والے سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کیساتھ بھی ایسی ہی ویڈیو آئی تھی جس کے چند دنوں بعد قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ 


ای پیپر