فائل فوٹو

مودی کو کولکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور
12 جنوری 2020 (12:49) 2020-01-12

نیو دہلی: مودی کو کولکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور، ہزاروں مظاہرین کی وجہ سے نریندر مودی کو ایئر پورٹ سے گاڑی کے بجائے ملٹری ہیلی کاپٹر استعمال کرنا پڑا۔

مودی کی آمد پر بنگال کے مختلف علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے، نریندر مودی کے خلاف ایئرپورٹ پر 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور متنازی شہریت قانون کیخلاف نعرے لگائے۔

نریندر مودی نے مظاہروں کا الزام سیاسی پارٹیوں پر دھر دیا، کہا مختلف پارٹی ممبران عوام کو شہریت کے قانون سے متعلق  گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے ملاقات کے دوران دو ٹوک موقف اپنایا، وزیراعظم مودی سے شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کی تجویز بھی دیدی۔

ادھر دہلی آسام اترپردیش میں ہزاروں افراد کا بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈ کون کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کس کس کو روکے گی، عوام کا سمندر سڑکوں پر مو جود ہیں۔

پولیس نے اتر پردیش اور دہلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا۔


ای پیپر