فائل فوٹو

پی ایس ایل 5، شائقین کو گراؤنڈ میں لانے کیلئے بڑا فیصلہ ہو گیا
12 جنوری 2020 (12:09) 2020-01-12

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا میلہ پاکستان میں سجے گا، شائقین کی انٹری اور ایونٹ کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت بھی اس بار کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو رنگ جمانے کو تیار۔ ملکی و غیر ملکی اسٹارز ایونٹ کو چار چاند لگائیں گے۔ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ میں گتھم گتھا ہونگی۔ شائقین کو گراؤنڈ میں لانے کیلئے اس بار ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم رکھی جائیگی۔ 20 فروری سے شروع ہونے والا رنگا رنگ ایونٹ 22 مارچ کو لاہور میں اختتام پذیر ہو گا۔


ای پیپر