فائل فوٹو

برطانوی سفیر کی گرفتاری پر امریکا نے ایران سے معافی کا مطالبہ کردیا
12 جنوری 2020 (10:16) 2020-01-12

تہران: امریکا اور ایران تنازع، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، برطانوی سفیر کی گرفتاری پر امریکا نے ایران سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

امریکی سفیر مورگن ارٹیکس کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر کی گرفتاری ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، ایران معافی مانگے۔ واضح رہے کہ یوکرینی مسافر طیارہ حادثے پر ایرانی اعتراف کے بعد احتجاج میں برطانوی سفیر کی شرکت پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

ادھر ایران میں حکومت مخالف مظاہروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی میں ٹوئٹ کر دیا، کہا پُرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن اورانٹرنیٹ بند نہ کیا جائے، انسانی حقوق کی تنظیموں کو حقائق جاننے دیے جائیں۔


ای پیپر